7 مئی 2014 - 15:19
آرمی چیف سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات

آئی ایس پی آر کیمطابق ایرانی وزیر داخلہ نے منگل کے روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں پاک ایران سرحدی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابنا: آرمی چیف سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پاک ایران سرحد پر سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے پاک ایران سرحد پر ہونے والے حالیہ واقعات خاص طور پر بعض ایرانی سرحدی محافظوں کے اغواء اور مبینہ طور پر انہیں پاکستانی علاقے میں لائے جانے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

.......

/169